مری ( اے بی این نیوز )مری میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مزدوروں کو زندہ نکالا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔ زخمی مزدوروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت پانچ مزدور کام میں مصروف تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا۔
مزید پڑھیں :امریکہ کہ جانب سے پاکستان کیلئے اہم خبر،مستقبل میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے وطن عزیز مزید مستحکم















