اسلام آباد (اے بی این نیوز )میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل پالیسی، ٹیکنالوجی گورننس اور سوشل پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔
گفتگو کے دوران پالیسی کمیٹی کے ساتھ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، جبکہ شہریوں کے آن لائن تحفظ، سوشل سیفٹی اور خصوصاً خواتین و بچوں کی ڈیجیٹل سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ملاقات میں آن لائن فراڈز، اسکیمز اور سائبَر کرائم سے بچاؤ کے مؤثر حفاظتی پروٹوکولز پر بھی اتفاق ریکارڈ کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ڈیجیٹل ماحول میں محفوظ اور ذمہ دار آن لائن اسپیس کی تشکیل ناگزیر ہے۔
پاکستان اور Meta نے طے کیا کہ وہ شفاف، محفوظ اور اعتماد پر مبنی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط کریں گے، تاکہ صارفین کو بہتر اور محفوظ آن لائن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کااڈیالہ جیل کا گیارہواں چکر، کیا ملاقات ہو سکی،جا نئے















