راولپنڈی (اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو لیڈر سے ملاقات سے روکا جارہا ہے۔ کم ظرفی کی انتہا ہے کہ بیریئر لگا کر راستے بند کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی غیر سیاسی بہنوں پر سرد رات میں پانی پھینکنا غیر انسانی اقدام ہے۔
انسانی حقوق کے علمبردار بتائیں کیا یہ خواتین انسان نہیں تھیں؟ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ساڑھے 3 سال سے بانی کو مائنس کرنے کی ایک ہی پالیسی چل رہی ہے۔
ہم چاہتے ہیں صاحب اختیار آئیں اور بات چیت کریں۔ عمران خان نے مذاکرات اور احتجاج کا اختیار ناصر عباس ، محمود اچکزئی کو دیا ہے۔ ہم کسی سے بغض نہیں رکھتے، ملک کے مفاد میں جو بہتر ہو وہی کریں گے۔
مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت















