بھارت(اے بی این نیوز)بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بھی بات کی۔ اس دوران ایک پاکستانی مداح کی طرف سے کیا گیا سوال سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
عالیہ بھٹ نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیا اور ان سے اپنی بیٹی راہا کے بارے میں بھی بات کی۔ تاہم، سب سے زیادہ توجہ اس وقت ملی جب ایک پاکستانی مداح نے عالیہ سے سوال کیا کہ کیا وہ کبھی پاکستان آئیں گی؟
عالیہ کا جواب تھا، ”میں وہاں جاؤں گی جہاں میرا کام مجھے لے جائے گا“، جس پر مداحوں نے ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہا۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا، ”عالیہ نے اس سوال کو کتنی خوبصورتی سے ہینڈل کیا، لو یو!“
بیٹی راہا کا ذکر کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ ان کی بیٹی راہا اب اتنی بڑی ہو چکی ہے کہ وہ انہیں سوالات پوچھنے لگی ہے، جیسے کہ وہ کہاں جا رہی ہیں اور کب واپس آئیں گی۔ عالیہ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی کی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے، اور اب سچائی اور ایمانداری ان کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔
فیسٹیول میں اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے، عالیہ نے کہا کہ وہ عالمی ایونٹس جیسے کانز اور میٹ گالا کے بعد اپنے گھر واپس آ کر پاجامے میں پیزا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ وہ اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ بے فکر اور جوش سے بھری ہوئی تھیں، لیکن اب میرا طریقہ زیادہ پر سکون ہو گیا ہے۔ اب ہر قدم پر ارادہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں۔راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی















