ایبٹ آباد(اے بی این نیوز) ڈاکٹر وردہ کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، اُن کی گردن کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں پائی گئیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد ملے۔ پوسٹ مارٹم میں بعض نمونے حاصل کر کے فورنزک لیب کو بھجوائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈسٹرکٹ ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر امجد محمود کے دستخطوں سے جاری کی گئی۔
مزید پڑھیں۔مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری















