لاہور (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا۔
صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی جبکہ کمپریسرز استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل سوئی ناردرن کی جانب سے کھانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ مختلف علاقوں میں گیس بندش کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس گیس وافر مقدار میں موجود ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں گیس بندش کی شکایت ہے وہاں کمپریسر کا استعمال ہورہا ہے ،سوئی ناردرن کی جانب سے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے کنکشنز فوری منقطع کر دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں۔پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک















