اسلام آباد(اے بی این نیوز) کرسمس تہوار کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں اورپینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ بھی یکم دسمبرکوا دا کردی گئی تھی جبکہ دسمبرکی تنخواہ بھی کرسمس کی وجہ سے11دن پہلے 19دسمبر2025 تک ادا کردی جائیں گے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے 19دسمبر تک مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اورپینشن دینے کی ہدایت کردی گئی ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز سمیت متعلقہ محکموں کو مراسلے جاری کردیے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں ، پینشن 19دسمبر تک ادا کردی جائیں۔
مزید پڑھیں۔پنجاب حکومت کا 10 لاکھ تک مفت علاج کا اعلان















