گلگت (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے حکم پر شتیال بس حادثے کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی ٹرانسپورٹ کمپنی(مشہ بروم)کے دفاتر سیل کردئیے ، وزیراعلی خالد خورشید نے کہاکہ بس حادثے کی تحقیقات ہر صورت میں ہوگی اور تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے گی حادثے میں بڑی تعداد میں مسافر کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے ادھر صوبائی وزیر قانون ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید سہیل عباس شاہ نے گزشتہ روز شاہراہ قراقرم شتیال کے مقام پر گاہکوچ گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو پیش انے والے دلخراش واقعہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہےوزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید سہیل عباس شاہ نے گزشتہ روز رونما ہونے والے دلخراش حادثے کی انکوائری کے لیئے کمشنر گلگت کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریگی حادثے کی انکوائری رپورٹ پیش ہونے تک مشہ بروم ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام دفاتر کو سیل کر کے ٹرانسپورٹ سروس معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا فزیکل فٹنس،روٹ پرمٹ اور ٹوکن کو اپ ڈیٹ کروایا جائے اور عوام الناس کو سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کیا جائےانہوں نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا فزیکل فٹنس چیک کر کے دھواں دینے والی خستہ حال اور خراب گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کو فل فور کینسل کیا جائے صوبائی وزیر نے عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڑیپارٹمنٹ کے اعلی آفیسران کو ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے متعلق قوانیں پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ فرائض منصبی میں غفلت برتنے والے افسران اور اسٹاف کے خلاف بھی سخت سے سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی سید سہیل عباس شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے ویڑن کے مطابق عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیئے تمام دستیاب کو بروئے کار لایا جائے گا اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیئے گاڑیوں کی فٹنس کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ ادھر وزیراعلیٰ نے گلگت پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال گلگت میں شتیال بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے زخمیوں کو مفت بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔















