اہم خبریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونگے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا انہیں ایوان سے دور رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے استعفوں کی منظوری کا حکم معطل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کیفے ٹیریا یا سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جمع ہوں گے، ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ایوان میں جائیں گے جبکہ ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین اسمبلی کو ایوان سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں