اہم خبریں

گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں اہم ترمیم منظور،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں اہم ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے درآمد کی مدت کو دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور امپورٹ سیکٹر میں شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طے پایا کہ نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر سیکیورٹی اور ماحولیاتی معیار سختی سے لاگو ہوں گے۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ کسی بھی درآمدی گاڑی کو ایک سال سے پہلے دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا، تاکہ مارکیٹ میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی خرید و فروخت کے رحجان کو کم کیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ترمیم آٹو سیکٹر میں استحکام، صارفین کے تحفظ اور درآمدی نظام میں شفافیت کے لیے اہم قدم ہے، جبکہ نئی پالیسی آئندہ چند ہفتوں میں نافذ العمل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں