لاہور(نیوزڈیسک)پہلے اوورز میں وکٹ لینے کا طریقہ ،پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔پاکستانی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے محمد حفیظ کو پکارا جاتا تھا تاہم وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری میں مصروف ہیںسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین کلاس میں بیٹھے بچوں کو پہلے اوور میں وکٹ کیسے لی جاتی ہے اسکا طریقہ بتارہے ہیں۔ لاہور قلندرز نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے ٹاؤن کے نئے پرفیسر !۔دوسری جانب شاہین آفریدی کی نئی تصویر پر ٹوئٹر صارفین بھی مزاحیہ کمنٹ کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں اصلاح کرتے نظر آرہے ہیں۔















