اہم خبریں

شین وارن کی 2 کروڑ ڈالرسے زائدکی وصیت سامنے آگئی،دولت بچوں اوررشتے داروں میں تقسیم کی جائیگی

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی 2 کروڑ سے زائد مالیت کی وصیت سامنے آگئی،دولت بچوں اوررشتے داروں میں تقسیم کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی 2 کروڑ سے زائد مالیت کی وصیت سامنے آگئی،20 اعشاریہ 7 ملین ڈالر کے اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور دوست لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا،شین وارن کی وصیت کے مطابق جائیداد کا 31 فیصد حصہ ان کے بچوں کو دیا جائے گا جبکہ 7 فیصد دیگر رشتے داروں کو ملے گا جبکہ شین وارن کے بیٹے جیکسن کو ایک مہنگی موٹربائیک اور 2 گاڑیاں بھی وصیت کے تحت ملیں گی جن کی اندازے کے مطابق مالیت 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے۔ وصیت میں انکا وکٹوریہ میں واقع گھر شامل ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں