اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف تناؤ اور انتشار کے سوا کچھ نہیں کر رہی،طارق فضل چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تناؤ اور انتشار کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی اپنی قیادت کی پالیسیوں کی پابند ہے، لیکن انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استحکام کے لیے سیاسی تناؤ کم کرنے کی ضرورت ہے اور سوال اٹھایا کہ آخر انتشار کی سیاست کون کر رہا ہے۔

طارق فضل چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات میں رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اور ان کا کردار بھی شامل رہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر جا کر بات چیت کی دعوت دی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ اے بی این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وفاقی وزیر نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنگ جیت کر ملک کو عزت دلائی اور فیلڈ مارشل قومی ہیرو ہیں۔ ان کے بقول، فیلڈ مارشل اور فوج کے خلاف ایک مہم چلائی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے لڑنے کے بجائے دراصل فوج سے لڑنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر “مائنس ون” فارمولے کی باتیں زیرِ بحث ہیں، فواد چودھری

متعلقہ خبریں