اہم خبریں

سرحدی جھڑ پیں شروع

تھائی لینڈ (اے بی این نیوز     )تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ سرحدی تنازع کے باعث فضا ایک بار پھر جنگ زدہ ماحول کا منظر پیش کر رہی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تھائی فضائیہ نے کمبوڈیا کے سرحدی علاقوں پر حملے کیے، جس کے بعد جھڑپیں مزید بھڑک اٹھیں۔ فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں ایک تھائی فوجی ہلاک ہوا جبکہ کمبوڈیا کے کم از کم چار شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اس صورتحال نے سرحدی دیہات میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

لڑائی کے باعث دونوں جانب کے ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اندازوں کے مطابق اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

تھائی فوج نے کارروائی کے دوران کمبوڈیا کے سرحدی گاؤں پری چان پر قبضہ کر لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقائی ممالک اور عالمی اداروں نے دونوں فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں :حا لات کس طرح ٹھیک ہو نگے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کو مشورہ دیدیا

متعلقہ خبریں