لاہور(اے بی این نیوز ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹریفک آرڈیننس سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سطح پر آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں محض قیاس آرائیاں اور جھوٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج دوبارہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال سب سے مقدم ہے، اسی لیے کسی بھی قیمت پر شہریوں اور ان کے بچوں کی قیمتی جانوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ٹریفک نظام، محفوظ سڑکیں اور قانون کی بالادستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :علی امین کیا سرگرمیاں کر رہے ہیں،کدھر ہیں، کیا پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا،سب معلوم ہو گیا،جا نئے تفصیلات















