کراچی (اے بی این نیوز ) سندھ اسمبلی نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ قرارداد صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی جانب سے پیش کی گئی، جس پر ایوان کے تمام ارکان نے اتفاق کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی میں ڈومیسٹک ورکرز ویلفیئر بل 2025 بھی پیش کیا گیا۔ یہ بل صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے پیش کیا، جسے تفصیلی جائزے کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ایوان نے سندھ ریونیو بورڈ میں ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی، جس کا مقصد محکمے کی کارکردگی اور ریونیو کے نظام میں بہتری لانا ہے۔
بعد ازاں اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں :علی امین کیا سرگرمیاں کر رہے ہیں،کدھر ہیں، کیا پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا،سب معلوم ہو گیا،جا نئے تفصیلات















