اہم خبریں

ڈیزل کم کیوں دیا؟ شہری نے پمپ مالک پر گاڑی چڑھادی

بہاولنگر(نیوزڈیسک) پنجاب میں پٹرولیم بحران شدت اختیار کرگیا، پٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاروں کا سلسلہ جاری ۔ بہاولنگر میں ڈیزل کم دینے پر شہری نے مشتعل ہوکر پیٹرول پمپ کے مالک پر گاڑی چڑھا دی۔پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں فقیر والی میں خریدار کے پیٹرول پمپ کے مالک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنیوں سے سپلائی کم ملنے کے باعث خریداروں کو بھی کم پیٹرول اور ڈیزل دیا جارہا ہے لہٰذا انتظامیہ سکیورٹی فراہم کرے۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہونے سے پیٹرول کی شدید قلت کا سامناہے۔

متعلقہ خبریں