اہم خبریں

بارشوں کا طویل انتظار آخرکار ختم ،کب شروع ہو نگی،جا نئے موسم بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ملک میں بارشوں کا طویل انتظار آخرکار ختم ہونے کو ہے۔ خشک سردی کے باعث فضائی آلودگی، موسمی بیماریوں اور مسلسل خشک دنوں نے شہریوں کی پریشانی بڑھا رکھی تھی، جبکہ نومبر میں برسنے والی بارشیں معمول سے 72 فیصد کم رہیں۔ تاہم اب ماہرینِ موسمیات نے نئی پیشگوئی کے ساتھ خوشخبری سنا دی ہے۔

زیادہ تر جدید موسمیاتی ماڈلز 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک مضبوط اور ملک گیر مغربی سسٹم کی آمد کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے ملک کے مختلف حصوں میں مؤثر اور بھرپور بارشیں متوقع ہیں، جو موسم کو بدلنے کے ساتھ فضائی کیفیت میں بھی بہتری لا سکتی ہیں۔

یہ طویل المدت پیشگوئی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں معمولی تبدیلی ہو سکتی ہے، تاہم ماہرین موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور تازہ اپڈیٹس عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔ادھر بلوچستان میں بارشوں کی شدید کمی کے باعث بڑھتی ہوئی خشک سالی پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی اضلاع میں بارشوں کا نہ ہونا تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے، جبکہ مئی سے نومبر تک مسلسل خشک دنوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جس سے خشک سالی کی صورتحال مزید شدید ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو ردعمل پہلے سے تیز اور سخت ہوگا،فیلڈ مارشل

متعلقہ خبریں