کراچی(نیوز ڈیسک) عدالتی احکامات کے بعد پولیس حکام نے موچکو علی محمد گوٹھ میں پراسرار ہلاکتوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی۔ پراسرار طور پر جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہکرلیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علی محمد گوٹھ کا دورہ کیا ، غیر قانونی فیکٹریوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کیساتھ علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کرلیں ۔ مدعی مقدمہ خادم حسین کی ایف آئی آر کی بنیاد پر قبر کشائی کیلئے درخواست دینگے جس کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو لاشوں کا ایگزامن کر کے اجزا محفوظ کریگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیم تشکیل دی ہے جس کی ڈی ایس پی ساؤتھ سربراہی کر رہے ہیں اور اس ٹیم میں مجھ سے ڈی ایس پی کیماڑی بھی شامل ہیں۔۔















