مظفرآباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فوج مخالف بیانات پر پارٹی میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے پی ٹی آئی کے صدر میجر (ر) طارق محمود نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
میجر (ر) طارق محمود نے کہاکہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔
انہوں نے واضح کیاکہ پاک فوج کے خلاف جاری بیانات کے خلاف احتجاج کے طور پر وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج ان کی اولین ترجیح ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہاکہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔
مزید پڑھیں۔ٹرانسپورٹرز کا بھاری جرمانوں کیخلاف آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان















