اہم خبریں

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کی ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور(اے بی این نیوز) سوشل میڈیا پر ایک نئی وڈیو سامنے آنے کے بعد ٹک ٹاکرز کی سرکاری شخصیات تک رسائی کا مسئلہ دوبارہ گرم بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

تازہ وڈیو میں ایک ٹک ٹاکر کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کے ساتھ مواد بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے صارفین میں حیرت اور تنقید کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔یہ واقعہ اس وقت خاص توجہ حاصل کر رہا ہے جب کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی دفترِ خارجہ میں بنائی گئی ویڈیوز جن میں خالی کرسیوں پر بیٹھنا اور پاؤں سے دروازہ کھولنا شامل تھا۔

سخت تنقید کی زد میں رہی تھیں۔ اب ایک اور ٹک ٹاکر کا گورنر ہاؤس تک پہنچ جانا اس بحث کو پھر زندہ کر رہا ہے کہ سوشل میڈیا پرسنالٹیز کو اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد تک رسائی کیسے مل جاتی ہے۔آن لائن صارفین کا کہنا ہے کہ عام شہری سخت سیکیورٹی اور پروٹوکول کے باعث سرکاری دفاتر تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے، لیکن ٹک ٹاکرز کے لیے یہ راستے کھلتے دکھائی دیتے ہیں۔


ناقدین نے اسے “رسائی کے غیر واضح معیار” اور “سرکاری اداروں کے وقار” کے حوالے سے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ابھی تک گورنر ہاؤس یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس وڈیو یا اس میں دکھائی جانے والی رسائی کے بارے میں کوئی باقاعدہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز نہ صرف سیکیورٹی کے مسائل کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ سرکاری پروٹوکول کے طریقۂ کار پر بھی سوالات اٹھاتی ہیں، جنہیں واضح پالیسی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں، کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا

متعلقہ خبریں