اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کراچی میں دسمبر کی خنکی مزید بڑھنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 8 دسمبر سے شہر میں سرد ہواؤں کا زور بڑھے گا جس کے باعث موسم مزید ٹھنڈا ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں داخل ہونے والا مغربی ہواوں کا سلسلہ کراچی کے موسم پر بھی اثر ڈالے گا۔ ان ہواؤں کے باعث شہر کا درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے اور خنکی میں اضافہ ہوگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے بتایا کہ بلوچستان کی جانب سے شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے موسم میں ٹھنڈ کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دسمبر کے وسط تک شدید سردی کی کوئی بڑی لہر متوقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ آئندہ دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بر ی خبر،اہم ترین خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا














