اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے مطالبے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، اسلام آباد 7 دسمبر کو نیشنل پریس کلب کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔سیاسی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے بتایا کہ یہ احتجاج بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تحریک کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کو اس کا بلدیاتی حق دلوانا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک کے تحت مزید تین بڑے پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔
14 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر جرگہ ہوگا، جہاں بلدیاتی نظام سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔21 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کا کنونشن ہوگا،
جبکہ 28 دسمبر کو “حق دو اسلام آباد کو” کے عنوان سے ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد کے شہری اپنے مقامی نمائندوں کے انتخاب کے منتظر ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کھل کر آگئی ، تمام کٹھا چٹھا کھول دیا،نیا بیانیہ آگیا،جا نئے کیا















