لاہور ( اے بی این نیوز ) سوشل میڈیا انفلوئنسر نبیحہ علی خان کے پرانے پوڈکاسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک کے اچھے کردار اور شخصیت کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں۔ نبیحہ نے کہا کہ انہوں نے مہک ملک کو ہمیشہ عاجز، نرم دل اور مددگار پایا ہے، اسی لیے وہ انہیںعاجز بندی کہتی ہیں۔
نبیحہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ کسی کے غلط کام پر انگلی نہیں اٹھاتیں، کیونکہ ایسے معاملات انسان اور خدا کے درمیان ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے ہمیں لوگوں کی خیریت پوچھنی چاہیے، ان سے اچھے طریقے سے بات کرنی چاہیے، نہ کہ ایسے سوالات جو انہیں تکلیف پہنچائیں، جیسے “آپ کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟” یا “آپ
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا کسی کو کوئی حق نہیں، ہر انسان کا اپنا سفر ہے اور اصل چیز اس کا دل اور نیت ہے۔نبیحہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں میں کوئی نہ کوئی اچھائی تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے مطابق مہک ملک نے کئی گھروں کے چولہے جلائے ہیں، وہ دوسروں کی مدد کرتی ہیں اور ان کی خوش مزاجی ان کی شخصیت کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے آج کے دور میں اللہ کے کچھ ولی ماڈرن لباس میں بھی نظر آئیں اور ان کی زبان میں وہ تاثیر ہو جو دلوں کو بدل دے۔ نبیحہ کے مطابق ایسے لوگ ہمارے آس پاس موجود ہوتے ہیں، بس ہم پہچان نہیں پاتے۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں مہک ملک کے پیشے سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ ان کی اچھائی، عاجزی اور مددگار رویّہ قابلِ تعریف ہے، جو کئی خاندانوں کے لیے سہارا بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :سونا سستا ہو گیا















