اہم خبریں

گاڑی کی ٹکر کا کیس، دو بچیوں کی ہلاکت،جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح،ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہو گئی ۔
متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو زر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا ۔ متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا تھا اور اسکی والدہ کا آن لائن بیان کیا ھے۔دوسری لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :ایک اور اہم ادارے کے سربراہ کی مدت ملازمت میں تو سیع،جا نئے کون

متعلقہ خبریں