اہم خبریں

ایک اور اہم ادارے کے سربراہ کی مدت ملازمت میں تو سیع،جا نئے کون

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا راغب حسین نعیمی کو تین سال کی توسیع دے دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارتِ قانون و انصاف نے جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو مزید تین سال کے لیے رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین کا عہدہ بھی سپرد کر دیا گیا ہے۔

یہ عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوگیا تھا، جب ڈاکٹر نعیمی بطور چیئرمین اور دیگر آٹھ ارکان اپنی مدتِ رکنیت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔ نئی مدت کے آغاز کے ساتھ مولانا راغب نعیمی ایک بار پھر کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں