اہم خبریں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان،جا نئے تفصیلات

میکسیکو ( اے بی این نیوز   )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان ہوگیا، میگا ایونٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اور انہیں 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

تقریب کا آغاز موسیقی کے دلفریب امتزاج سے ہوا، جبکہ معروف امریکی بینڈ کی پرفارمنس نے ماحول کو مزید جوش سے بھر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین وزیراعظم اور میکسیکن وزیراعظم کی شرکت نے ایونٹ کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

ڈراز کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا میچ 11 جون کو میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ میزبان ممالک میکسیکو، امریکا اور کینیڈا کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے تاکہ ابتدائی مرحلے میں میزبان ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل نہ ہوں۔

فیفا نے اس بار نئے قوانین بھی متعارف کروائے ہیں، جن کے تحت ایک گروپ میں صرف ایک افریقی اور ایک ایشیائی ٹیم شامل کی جائے گی۔ مزید یہ کہ دنیا کی ٹاپ چار ٹیمیں — ارجنٹینا، فرانس، اسپین اور انگلینڈ — سیمی فائنل سے پہلے کہیں بھی آمنے سامنے نہیں آئیں گی۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ بڑا ایونٹ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔ دنیا بھر کے فٹبال شائقین اس تاریخ ساز ورلڈ کپ کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں :جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکرکا کیس،ملزم عدالت پیش،جا نئے کیا ہوا

متعلقہ خبریں