اہم خبریں

جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکرکا کیس،ملزم عدالت پیش،جا نئے کیا ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس آصف کے بیٹے ابو ذر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم ابو ذر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی وی چوک کے قریب سکوٹی پر جانے والی دو بچیاں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھیں، جس کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے ریمانڈ سے متعلق رپورٹ پیش کی، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی صرف اقتدار کی بھوکی ہے، خواجہ آصف

متعلقہ خبریں