اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکرکی ملاقات،منشیات کی روک تھام اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے انسداد منشیات اورسیکیورٹی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا،غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیرقانونی امیگریشن کیلئے ہرممکن تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ غیر قانونی امیگریشن کےحوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہیں،منشیات کی روک تھام کیلئے امریکی کی تیکنیکی معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔
معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کردیا جائے گا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا،کہا پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں،ہرشعبے میں تعاون جاری رہےگا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کوخطےمیں امن و استحکام کے فروغ کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔
مزید پڑھیں۔موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز کی بڑھتی قیمتیں، اہم اجلاس طلب















