اہم خبریں

پنجاب کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر دیا،وزیراعظم

لاہور (  اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ، جدید میس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ پورے گجرانوالہ کی تقدیر بدل دے گا۔ ان کے مطابق یہ سسٹم بچوں، طلبہ، مریضوں، مزدوروں، کارخانوں اور عدالتوں جانے والے افراد سمیت عام شہریوں کے لیے بے پناہ سہولت لے کر آ رہا ہے، جو روزمرہ آمد و رفت کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔

شہباز شریف نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا باقاعدہ سفر 1950 کی دہائی میں شروع ہوا، اُس زمانے میں سیاست کا غلبہ تو تھا لیکن ترقیاتی کاموں کا کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دیتا تھا۔ سیاست صرف تقاریر اور مباحث تک محدود تھی اور عملی ترقیاتی منصوبوں پر توجہ کم ہی ہوتی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا۔ اُن کے دور میں نہ صرف بڑے ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے بلکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلیاں بھی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی تسلسل نے پنجاب کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا، جس کے نتیجے میں نئے منصوبے اور عوامی فلاح کے پروگرامز کا نیا دور متعارف ہوا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج پنجاب میں جاری ترقیاتی سفر اسی وژن کا تسلسل ہے، جو صوبے کو جدید، سہل اور فلاحی مستقبل کی طرف لے جا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں اب تعمیراتی اور عوامی فلاح پر مبنی نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں سیاست کا محور نعرے بازی اور شعبدہ بازی تھا، مگر نواز شریف کے تین واضح اور سادہ ادوار نے اس پرانی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا اور عملی ترقی کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب میں تعمیراتی سیاست کی بنیاد 1985 میں رکھی اور پھر 1988 کے انتخابات سے وہ سفر شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ اور پھر بطور وزیراعظم ایسے کارنامے انجام دیئے جنہوں نے صوبے اور ملک کی سمت بدل دی۔ شہباز شریف کے مطابق نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اور اسی طاقت کے باعث ملک کو تاریخی کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

شہباز شریف نے پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص سڑکوں کے جال بچھانے کو نواز شریف کی تعمیراتی سیاست کا عملی ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسی ورثے کو نہایت کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں اور صوبے میں تعلیم، صحت، سیف سٹی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے نیا باب رقم کر رہی ہیں۔

گوجرانوالہ کے لیے جدید میس ٹرانزٹ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے وزیراعلیٰ پنجاب کا بہترین تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کی تقدیر بدل دے گا اور طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور انہی اقدامات کے نتیجے میں پنجاب ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

مزید پڑھیں :کسانوں کیلئے مریم نواز کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں