اہم خبریں

کسانوں کیلئے مریم نواز کا اہم اعلان

لاہور (  اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت اور عوامی فلاح کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق ساڑھے سات لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ 100 ارب روپے کے سود فری قرضے تقسیم کیے گئے، جس سے صوبے کی زرعی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 30 ہزار کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ٹریکٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں، جس سے پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کے مسائل میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے زرعی خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

صوبے میں امن و امان کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں خواتین کے لیے ماحول پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہو چکا ہے اور کسی بھی قسم کے سنگین جرائم کی شکایات رپورٹ نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ *مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اب بلا خوف زندگی گزار سکتی ہیں* اور پنجاب ایک محفوظ صوبے کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت کا فوکس عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے اور ترقیاتی اقدامات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

متعلقہ خبریں