اہم خبریں

عمران خان کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی،خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہعمران خان ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔
بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ پی ٹی آئی والے کبھی شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کوبھتہ دیتے ہیں۔ تحریک انصاف دہشت گردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر کبھی سرخ لیکر عبور نہیں کی،انڈیا کو انٹرویو نہیں دیا،خواجہ آصفوزیر اعلیٰ کے پی دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں لڑر ہے۔
تحریک انصاف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے،اس پارٹی کا کسی اور سے موازنہ نہیں۔ پی ٹی آئی جو کررہی ہے اس کے بعد اسے یہ ہی زبان سننے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں :افغانستان کی جانب سے باب دوستی کے قریب بھاری ہتھیاروں کا استعمال،پاکستان کا بھر پور جواب

متعلقہ خبریں