اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کبھی ملک دشمن نہیں رہی، نہ ہوگی۔ ریاستی ادارے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو خطرہ یا ذہنی مریض نہ سمجھیں۔
تناؤ کم کریں، تعلقات بہتر بنائیں،پاکستان سب کا ہے ،فوج بھی ہماری ہے۔ سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنا اور اعتماد بڑھانا ہوگا۔ جمہوریت پسند قوتیں تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
غیر متعلقہ عناصر پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ پیدا نہ کریں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔ ملک تناؤ اور انتشار برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم نے عملی طور پر ملک اور فوج کیلئے اپنے موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :ان کوایساماڈل بنادیاجائےگا ہرایک کوعبرت حاصل ہوگی،فیصل واوڈا















