اہم خبریں

سہیل آفریدی کا اہم فیصلہ

پشاور (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی سربراہی میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد صوبے میں گورننس بہتر بنانا اور جاری مسائل کا حل تیز کرنا ہے

اجلاس میں محکمہ خوراک نے صوبے میں گندم کے ذخائر، بین الصوبائی ترسیل اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کابینہ نے پہلے سے قائم کمیٹی کو اضافی گندم خریدنے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اختیار دے دیا تاکہ کسی ممکنہ قلت سے بروقت نمٹا جا سکے

صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت کی دو ایسے مریضوں کیلئے مالی امداد منظور کی گئی جنہیں کڈنی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی فوری ضرورت ہے اس فیصلے سے مریضوں کے اہل خانہ کو بڑا سہارا ملا ہے

ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ زیر تکمیل اسکیمیں جلد مکمل ہو سکیں اسی کے ساتھ سی ٹی ڈی کیلئے 150 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ بھی منظور کی گئی جس کا مقصد امن و امان سے متعلق سرگرمیوں کو مضبوط بنانا ہے

ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز قانون کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی جو ایک اہم قانونی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے

کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی انکوائری صوبائی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تاکہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ممکن ہو سکیں

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ 9 اور 10 مئی کے دوران سیاسی انتقام کی بنیاد پر درج وہ مقدمات جن کے کوئی ثبوت موجود نہیں انہیں ختم کر دیا جائے گا اس اقدام کو سیاسی ماحول بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں :مرغی سستی، مٹن ،بیف مچھلی مہنگی

متعلقہ خبریں