ڈیرہ غازی خان (اے بی این نیوز)ڈیرہ غازی خان کے صوبائی حلقہ پی پی 289 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نشست سردار محمود قادر خان لغاری کے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 10 سے 12 دسمبر 2025 تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 18 دسمبر کو ہوگی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات یکم جنوری 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے، اور پولنگ 25 جنوری 2026 بروز اتوار منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں :انتخابی منظرنامہ گرم، وزیراعظم کو اہم خط،چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ زور پکڑ گیا















