اہم خبریں

انتخابی منظرنامہ گرم، وزیراعظم کو اہم خط،چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ زور پکڑ گیا

اسلام آباد(رضوان عباسی)آزاد کشمیر الیکشن کمشنر ک تقرری کا معاملہ زور پکڑ گیا ۔ مسلم لیگ کی ن آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر، انتخابی منظرنامہ گرم۔ مسلم لیگ ن متحرک ، قائد حزب اختلاف نے انتخابی کمیشن کی تکمیل کو “ریاستی ترجیح” قرار دے دیا ۔

آزاد جموں و کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی خالی نشست پر ہنگامی مشاورت کے لئے خط وزیر اعظم کو ارسال کر دیا گیا ۔ قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کا وزیراعظم کو اہم خط ، آئینی تقاضوں کی فوری تکمیل پر زور۔ خط کے مطابق آرٹیکل 50(4) کے تحت وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر مشاورت لازمی قومی فریضہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

شاہ غلام قادر کی الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے ہنگامی مشاورتی میٹنگ کی درخواست۔ قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے حتمی ناموں کی فہرست جلد تیار کرنے پر زور دیا ہے ۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ریاست کا انتخابی ڈھانچہ بے ستون، چیف الیکشن کمشین کی عدم تقرری سے آئینی خدشات بڑھنے لگے۔

مزید پڑھیں :ریاست نےٹھوک بجاکرجواب دےدیا،یہ افغانستان اوربھارت جاکرسیاست کریں،سینیٹرفیصل واوڈا

متعلقہ خبریں