اہم خبریں

ریاست نےٹھوک بجاکرجواب دےدیا،یہ افغانستان اوربھارت جاکرسیاست کریں،سینیٹرفیصل واوڈا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فیصل واوڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست نے واضح اور دوٹوک جواب دے کر معاملہ ختم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی نرم لہجے میں بات کی تھی اور آج آنے والا ردعمل اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ریاست اپنے مؤقف پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ اُن لوگوں کے ہاتھ میں ہے، چاہیں تو افغانستان جا کر اپنی سیاست کریں یا پھر بھارت کا رخ اختیار کر لیں، کیونکہ پاکستان میں ایسی روش کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ریاست نےٹھوک بجاکرجواب دےدیاہے،یہ افغانستان اوربھارت جاکرسیاست کریں،۔میں نےنرم زبان استعمال کی تھی آج ریاست نےجواب دیدیاہے،اب ان کی مرضی ہےافغانستان میں یابھارت جاکرسیاست کریں
مزید پڑھیں :تم ہوکون تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں