راولپنڈی (اے بی این نیوز )پاکستان میں جھوٹ اور فریب کا یہ کاروبار مزید نہیں چلے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس بیانیے کو پھیلانے اورسہولت کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔
فوج کہیں نہیں جارہی، ہم نے ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔
ہم حق پر ہیں اور حق پر ہی رہیں گے۔ ان کی پوری سیاست فوج کیخلاف الزامات پر گھومتی ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاتھا کہ فوج لڑ نہیں سکتی ،صرف سیاست کرتی ہے۔ کیا فوج نے لڑکر نہیں دکھایا ،اس کی گونج پوری دنیا میں گئی۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ














