اہم خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہوچکا ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اے بی این نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سینئر صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے، ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، اس کی ذات اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، اب سیاست ختم ہوچکی ہے، اس کا بیانیہ پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کو تھریٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی آرم فورسز ہیں، کسی علاقے، کسی لسانیت، کسی مذہبی گروہ کو اور کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں، فوج میں ہر زبان، ہر مذہب، ہر علاقے اور ہر مسلک کے لوگ موجود ہیں، ہمارا پاکستان کے علاوہ کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف ڈیفس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کی بہت عرصے سے ضرورت تھی۔

مزید برآں پریس کانفرنس جاری

متعلقہ خبریں