اہم خبریں

میانوالی، تھانہ ہرنولی پولیس نے2 ماہ کی بچی کے قاتل سگے باپ کو گرفتار کر لیا

میانوالی(اے بی این نیوز)میانوالی میں بچی کے قاتل سگے والدین نکلے، سنگدل باپ ماں نےدوماہ کی بچی کو قتل کر کے لاش گھر کی چھت پر واٹر ٹینکی میں ڈال دی۔ پولیس نے لاش برآمد کر کے باپ کو گرفتار کر لیا

یہ افسوسناک واقع میانوالی کےعلاقہ کنیانوالہ میں پیش آیا ، دو ماہ کی بچی کی لاش کو ہرنولی پولیس نے قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو اسپتال پپلاں میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا، تھانہ ہرنولی میں درج ایف آئی آر کے مطابق معصوم بچی پلوشہ کے والد اور والدہ بچی کی پیدائش پرخوش نہیں تھے۔

دونوں نے مل کربچی کو قتل کرکےلاش واٹر ٹینکی میں پھینک دی ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نےبچی کےقتل کا نوٹس لےکر ڈی ایس پی سرکل پپلاں سے رپورٹ طلب کی تھی۔ جس پر پولیس نےکچھ ہی گھنٹوں میں تفتیش مکمل کرکے بچی کےوالدین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں۔برازیل میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

متعلقہ خبریں