اہم خبریں

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مرزا شہزاد اکبر کے خلاف متنازع ٹویٹر بیانات پر مقدمہ درج ہے، اور اس کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ مقدمہ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار

متعلقہ خبریں