بھارت(اے بی این نیوز) رسگلے ختم ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل، گھونسے اور کرسیاں چل گئیں
واقعہ اس وقت شروع ہوا جب شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہن کے خاندان نے رسگلے کم ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ، بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست بہار میں شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کی تقریب شدید ہنگامی آرائی کی نذر ہوگئی، رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہن کے خاندان نے رسگلے کم ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ، ابتدا میں ماحول معمول کے مطابق تھا مگر تھوڑی ہی دیر میں شدید جھگڑا شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں موجود دلہا اور دلہن کی مہمانوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا،ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینکتے رہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے والد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہے والوں کی جہیز میں اضافی 2 لاکھ روپے درخواست مسترد کر دی تھی، اسی لیے دلہے کے خاندان والوں نے شادی کے دوران رسگلے کو بہانہ بنایا تاکہ وہ جھگڑا پیدا کر سکیں۔
مزید پڑھیں۔سابق وزیر اعظم کی حالت نازک،لندن منتقل کرنے کا فیصلہ















