اہم خبریں

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ (  اے بی این نیوز     )بنگلہ دیش میں حکومت نے 16 دسمبر سے تمام غیر رجسٹرڈ، کلون اور غیر قانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کے بعد نیشنل ایکویپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر کے ذریعے ایسے تمام ڈیوائسز خودکار طور پر بلاک کر دیے جائیں گے۔ اعلان سامنے آتے ہی ڈھاکہ کی موبائل مارکیٹوں میں کاروبار متاثر ہوا اور کئی دکانیں بند رہیں۔

چھوٹے تاجروں نے شکوہ کیا کہ آئی فون سمیت بڑے برانڈز کیلئے مدر کمپنی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مشکل ہے، جبکہ امپورٹ ڈیوٹی 58 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کے مقابلے میں مقامی اسمبلرز کو بڑی سہولتیں ملتی ہیں۔ ان کے مطابق ملک میں چند بڑے گروپس امپورٹ اور ڈسٹری بیوشن نظام پر حاوی ہو چکے ہیں، جس سے چھوٹے تاجر مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں :عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے،محمد زبیر

متعلقہ خبریں