اہم خبریں

سہیل آفریدی نے کال دیدی،7 دسمبر کو جلسہ،جا نئے مقام کہاں ہو گا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم سات دسمبر کو پشاور میں جلسہ کررہے ہیں اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں۔
منگل کو بانی کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ منگل کو بھی ہم پھر آئیں گے بانی کی فیملی کی ملاقات کی کوشش کرینگے۔ وزیر اعلٰی کے پی نویں بار ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن انکو ملاقات نہیں دی گئی۔
ہم یہ ساری چیزیں آن ریکارڈ لانا چاہتے ہیں۔ ہم کسی سے رابطے میں نہیں ہم بانی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں وہ ملاقات نہیں کراسکتے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم کی حالت نازک،لندن منتقل کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں