اہم خبریں

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن،حکومت کی اہم وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت نے سی ڈی ایف سے متعلق چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا،وزارت اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ،وزارت اطلاعات کے مطابق
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اڈیالہ جیل سے متعلق پیدا ہونے والی چہ مگوئیوں پر واضح مؤقف پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کا انتظامی کنٹرول مکمل طور پر حکومتِ پنجاب کے پاس ہے، جبکہ ملاقاتوں اور جیل کے اندرونی معاملات سے متعلق گردش کرنے والی باتیں ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق جیل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانا محکمہ جیل خانہ جات کی ذمہ داری ہے، اور یہ وہ ادارہ ہے جو قواعد و ضوابط کے تحت روزمرہ فیصلے کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی مختلف کیسز میں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور اڈیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ ان کے کچھ مقدمات — جن میں 9 مئی کے بعض کیسز بھی شامل ہیں — ابھی ٹرائل مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

وزیرِ قانون نے ملاقاتوں سے متعلق واضح کیا کہ جیل مینول کے تحت قیدیوں کی ملاقاتیں رول 265 کے مطابق ہفتے میں صرف ایک بار کرائی جاتی ہیں، اور اسی قانون کے مطابق تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی معاملے میں آئین اور قانون کے دائرے سے باہر نہیں جاسکتی، اسی لیے ریاستی نظام کو چلانے کے لیے قانون سازی بھی آئینی فریم ورک کے اندر رہ کر ہی کی جاتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ آج کوئی غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں، جبکہ اہم نوٹیفکیشن متعلقہ وقت پر جاری کردیا جائے گا، اس حوالے سے قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان،سہیل آفریدی ملاقات آج؟ جا نئے کیا بنا،آئندہ اقدام کیا

متعلقہ خبریں