اہم خبریں

متنازعہ ٹویٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 درخواستیں خارج کر دیں

لاہور(اے بی این نیوز)متنازعہ ٹویٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 درخواستیں خارج کر دیں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹ کیس پر متفقرق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں تین متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے دوبارہ جرح کیلئے دائر درخواست خارج کی گئی جبکہ ان کی جانب سے اسٹیٹ کونسل کے حوالے سے دائر درخواست بھی عدالت نے خارج کر دی ہے۔

عدالت کی جانب سے آج دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 2 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں۔پشاور: چارسدہ روڈ پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد جھلس گئے

متعلقہ خبریں