واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں عارضی طور پر روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے لیے جمع کی گئی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ اس پابندی میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور کچھ دیگر ممالک شامل ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے ان ممالک کے شہریوں کی تمام زیرِالتوا درخواستوں پر حتمی فیصلے روک دیے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق اُن افراد پر بھی ہو رہا ہے جو امریکی شہریت کے آخری مراحل میں تھے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اس پابندی کا تعلق ان شہریوں سے ہے جن پر رواں سال جون میں اسٹیٹس اپ گریڈ پر پابندی لگائی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد اضافی سکیورٹی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔
مزید ہدایات کا انتظار ہے، تاہم فی الحال متاثرہ ممالک کے شہریوں کے کیسز موقوف رہیں گے۔پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :کل اڈیالہ جیل کے باہر کھلاڑیوں کا بڑا میچ،سہیل آفریدی لیڈ کریں گے،جا نئے تفصیلات















