راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) عمران خان نے اپنا میڈیکل چیک اپ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں فوری اور خصوصی طبی معائنے کی ضرورت ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سزا سیاسی انتقام پر مبنی ہے اور سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق سنجیدہ خدشات موجود ہیں، اس لیے شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے معائنہ ضروری ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی میڈیکل سہولت فراہم کی جائے تاکہ صحت کے حوالے سے درکار حقائق سامنے آ سکیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،درخواست خارج، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا















