اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ۔
جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ درخواست گزار فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وکیل درخواست گزار سے مکالمہ ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کیس کو نمٹانا چاہتے ہیں جو بھی ہے جیسا بھی کیس ہے فائنل کریں اسکو اب۔
اتنا وقت تو نہیں ہے کہ ہم چار ججز بیٹھ کر یہی کرتے رہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب اس کو فائنل کریں آج تک آپ ہمیں کچھ نہیں دکھا سکے۔ ہم نے امائیکس بریف نہ جمع کر انے کی وجوہات مانگیں تھیں آپ نے وہ بھی نہیں جمع کیں۔
اگر آپ امائیکس بریف دے دیں انکا کیس چل جائے گا۔ میڈیکل سہولیات والا معاملہ بعد میں دیکھ لینگے۔ توہین عدالت کے نوٹس آپکو جاری ہو چکے ہیں کچھ تو کرنا پڑے گا نہ آپ کو ۔ عدالتنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ
وفاقی حکومت کو کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا، آپ بریف جمع کرائیں۔ آٹھ جنوری کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں، اس کے بعد اس کو رکھ لیتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،درخواست خارج، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا















