پشاور( اے بی این نیوز )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان کو آزاد قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو آزاد قرار دینا غیر قانونی ہے، تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو نا قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں :امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں اہم قیدی سے ملاقات















